شام میں روس اور ترک مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں


شام میں روس اور ترک مسلح افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی اور روسی مسلح افواج نے شمالی شام میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  شام میں پہلی مرتبہ روس اور ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف جنگی مشقیں کررہی ہیں۔

 روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز شمالی شام میں ترک مسلح افواج کے ساتھ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

 روسی ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج نے فرضی دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا اور کئی ٹھکانے تباہ کئے۔

روس اور ترکی کے مابین فوجی مشقیں شام کے صوبہ ادلیب کے علاقے ترنبہ ہوئیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شام میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری