نواز شریف لندن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں، اگر ڈاکٹر سے اجازت ملی تو وہ واپس آئیں گے، شہباز شریف


نواز شریف لندن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں، اگر ڈاکٹر سے اجازت ملی تو وہ واپس آئیں گے، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف کے علاج سے متعلق کہا کہ نواز شریف لندن میں اپنا علاج کرا رہے ہیں اور اگر ڈاکٹر سے اجازت ملی تو وہ واپس آئیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے اجازت دی تو نواز شریف واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں اور اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فوراً وطن واپس لانا چاہیے اور میں کسی بھی قسم کی کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری