کابل حکام نے مزید200 طالبان قیدی رہا کردیے


کابل حکام نے مزید200 طالبان قیدی رہا کردیے

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے زیرحراست320 افراد میں سے 200 کو رہا کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے افغان سرکاری ذرائع  کے حوالےسے خبر دی ہے کہ کابل حکام نے گزشتہ روز مزید 153طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 افغان ذرائع کے مطابق حکومت نے دو روز قبل 47 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور اب تک اس گروپ کے رہا کیے جانے والے قیدیوں کی کل تعداد 200 ہوگئی ہے۔

اریانا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ، بقیہ 120 قیدیوں کو باہمی بات چیت کے آغاز سے قبل رہا کیا جائے گا۔

تاہم ، طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بگرام اور پل چرخی جیلوں سے دو روز قبل 100 سے زائد قیدی رہا ہوئے تھے، جن میں سے 54 کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

گذشتہ روز ایک افغان اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ (4 ستمبر) تک تمام طالبان قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا ، جس کے بعد افغان حکومت کا ایک وفد فوری طور پر دوحہ ، قطر کا سفر کرے گا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ اگر طالبان قیدیوں کی رہائی جلد مکمل ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ باہمی بات چیت کے آغاز کا وقت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری