بحرین کی اسرائیل کوفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت


بحرین کی اسرائیل کوفضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

سعودی عرب کی طرح بحرین نے بھی اسرائیلی طیاروں کو بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،   بحرینی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین پروازیں بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بحرین کی حکومت نے جمعرات کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہر قسم کی پروازوں کے لئے بحرینی فضائی حدود استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

 اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب نے امارات کی جانب جانے والی اسرائیل کی  تمام براہ راست پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

 امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے 14 اگست کو ایک مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آنے والے ہفتوں میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے میں سعودی عرب نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور اب سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں صف میں کھڑا ہوگیا ہے۔

امریکا خطے میں عرب حکمرانوں کو خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے حال ہی میں وائٹ ہاوس کے مشیراعلی مختلف عرب ملکوں کا دورہ کرکے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تلقین کرچکے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری