چینی صدر کا دورۂ پاکستان مؤخر کرنے کا فیصلہ


چینی صدر کا دورۂ پاکستان مؤخر کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جی پنگ کو پاکستان میں دورے کی دعوت دی تھی۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چینی صدر نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا، تاہم کورونا کے باعث شی جی پنگ کا دورۂ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

اسلامی آباد میں تعیینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں حکومتیں دورے کے تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے، اور دونوں ممالک سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں، لیکن پاکستان اور چین مل کرسی پیک کو خطرات کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک سے متعلق منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے،  سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کا منصوبہ ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں اطراف سے کووڈ 19 کے چینلجز کے باوجود سی پیک  کے منصوبوں پر کام جاری ہے، دونوں ممالک کی جانب سے سے چینجلز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہے،  چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری