آزاد کشمیر؛ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں میں خوف ہراس


آزاد کشمیر؛ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں میں خوف ہراس

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 3 مکانات اور ایک اسکول کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی فوج نے وادی لیپا کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ کی جس سے 3 مکانات اور ایک سکول کو نقصان پہنچا، لوگوں نے زیر زمین مورچوں میں پناہ لیکر جانیں بچائیں۔

ہفتے کی علی الصبح بھارتی فوج نے نوکوٹ گاؤں اور چننیاں میں آبادی کو نشانہ بنایا جب کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری