گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شیعہ علما کونسل کا مظاہرہ


گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف شیعہ علما کونسل کا مظاہرہ

شیعہ علما کونسل نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے مظاہرہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور،ملتان،کوئٹہ ، گلگت، بلتستان اور آزادکشمیر سمیت مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

کراچی پریس کلب کے باہرمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔

کبھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنا تو کبھی قر آن مجید کا جلانا اور اس کی توہین کرنا معمول بنتا جارہا ہے اور اس پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کرنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امن عالم کو متاثر کرنے کی اس مذموم سازش کے خلاف اقوام متحدہ ،عالمی ادار ے اور اقوام متحدہ اپنا فعال کردار ادا کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری