وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا


وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری پر کابینہ کو بریفنگ دی جائےگی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں  قانون سازی کمیٹی کےمینڈیٹ میں اضافے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے اور پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ 27اگست کےاقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپراکی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 بھی پیش کی جائےگی۔  کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری