امریکا میں کرونا وائرس بے قابو،5 لاکھ سے زائد بچے متاثر


امریکا میں کرونا وائرس بے قابو،5 لاکھ سے زائد بچے متاثر

سپرپاورہونے کا دعوا کرنے والا امریکا کرونا وائرس پر قابو نہ پاسکا، ملک بھرمیں لاکھوں افراد موذی وبا کا شکار

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی اکیڈمی آف چلڈرن ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 20 اگست سے 3 ستمبر تک 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہفتوں کے دوران بچوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جہاں غربت زیادہ ہے وہاں بچوں میں کورونا کے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہی رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس سے 65 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ، 77 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 90 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہے تاہم دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں 43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی جبکہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری