سعودی عرب کے "ابھا" ائرپورٹ پر یمنی فوج کا چوتھا ڈرون حملہ
یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں فوجی اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نےمسلسل تیسرے دن ابھا ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فوجی اور حساس تنصیبات پر چوتھا ڈرون حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ لگاتار تیسرے دن ابھا ائرپورٹ پرسعودی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ صمد 3 ڈرونز نے مسلسل تیسرے دن اور چوتھی بار جنوبی سعودی عرب کے ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
سریع نے مزید کہا کہ ڈرون طیارے سعودی ہوائی اڈے میں موجود اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ یمنی فوج سعودی فوجی اتحاد کے مزید تنصیبات کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یحیی سریع نے کہا جب تک کہ دشمن کی جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا ، ہمارے آپریشن جاری رہیں گے اور اس میں مزید وسعت آئے گی۔"
واضح رہے کہ سعودی حکام نے ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انصاراللہ کے ڈرون طیارے سعودی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مار گرائے ہیں۔ عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان بتایا کہ بارود سے لیس ایک ڈورون یمن کی فضائی حدود سے سعودی عرب میں داخل ہوا۔
خیال رہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔