موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا، گورنر پنجاب


موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کےملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائےگا،خاتون سے زیادتی کر نے والے درندے بھی دہشت گرد ہیں،تمام ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، جو پوری کریں گے۔

زیادتی کا شکار خاتون کی مدد کےلیے پہنچنے والی ڈولفن فورس کے اہلکار نے بیان میں کہا ہے کہ کھائی میں اتر کر خاتون کے پاس گئے متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ  لاہور کے قریب گوجرپورہ میں تین بچوں کی ماں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، کیس کے حوالے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ڈولفن فورس اہلکار علی عباس کے بیان نے رونگٹے کردئیے۔

ڈولفن فورس اہلکار علی عباس کا کہنا ہے کہ 2 بجکر 49 منٹ پر 15 پر کال موصول ہوئی تھی، موقع پر پہنچے تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں کوئی نہیں تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ کالر کی تلاش کرنے کےلیے لائٹ جلائی تو بچے کا جوتا نظر آیا، کھائی اترے تو دوسرا جوتا نظر آیا، جس پر ہمیں معاملے مشکوک معلوم ہوا۔

علی عباس نے بتایا کہ معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے ہم نے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن اندھیرا بہت تھا جس کے باعث کچھ دکھائی ہیں دے رہا تھا۔

ڈولفن فورس اہلکار نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے بعد جھاڑیوں کی طرف گئے تو آواز آئی، جس پر ہم نے آواز لگائی تو خاتون نے  ’بھائی‘ کہہ کر پکارا، قریب جاکر دیکھا متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ 15 پر کال کرنے والا کوئی راہ گیر تھا جو جاچکا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل 15 پر کال کرنے والے واقعے کے عینی شاہد خالد مسعود سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ماموں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ مار ا اور دوسری طرف لے جانے لگا‘۔

خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوا تو مسلح ملزمان آن پہنچے اور انہوں نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کرلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گورنرچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ قوم کی ہر بیٹی کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری