گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم گرفتار


گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیےاب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، پولیس حکام نے سرچ آپریشن کیلئے پولیس لائنز سے بھی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں کیمپ لگالیا اور اب تک 45 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے جاچکے ہیں، پولیس سیمپلز کی رپورٹ کی منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پولیس ٹیموں نے گاڑی پر لگے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بھی نادرا کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے حساس اداروں سے مدد مانگی ہے۔

پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے اور ٹیمیں مشترکہ طور پر ٹیکنیکل گراونڈ پر کام کریں گی، زیادتی کیس میں ٹریسنگ کےلیے پولیس کو کوئی بھی اہم نکتہ نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں پولیس کی روایتی اورجدید طریقہ سے تفتیش جاری ہے، پولیس کی ٹیموں نے 3 کھوجیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کے اطراف 5کلو میٹر کا علاقہ چیک کرکے مشتبہ پوائنٹس مارک کر لئے جبکہ مختلف شواہد پر پولیس نے سات مشتبہ افراد محمد کاشف، عابد، سلمان، عبدالرحمن، حیدر سلطان، ابوبکر، اصغر علی کو حراست میں لیا، جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر تین بچوں کی ماں سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری