حشد الشعبی کی داعش کے خلاف کارروائی میں 4تکفیری ہلاک
عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبے صلاح الدین کے مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کی سامرا میں ایک کارروائی میں داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے۔
گزشتہ روز عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک سے گرفتار کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ نینوا سے داعش کے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشتگردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔