بحرین میں آل خلیفہ، آل سعود اور آل یہود کے خلاف مظاہرے


بحرین میں آل خلیفہ، آل سعود اور آل یہود کے خلاف مظاہرے

بحرینی عوام نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے۔

تسںیم خبررساں ادارے کے مطابق، بحرین کے عوام نے اس ملک کی شاہراہوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صھیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی۔

المنار نے خبر دی ہے کہ  بحرینی عوام نے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی اور اسرائیلی پرچموں کو پاوں تلے روند ڈالا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ بحرین بھی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کو عیاں کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

بحرین متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا عرب ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر قبلہ اول کے ساتھ اپنی غداری کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید متعدد عرب اور غیر عرب ممالک امریکی دباو کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کا باضابطہ اعلان کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری