بھارت ایک دن میں 90ہزارافراد کرونا وائرس کا شکار


بھارت ایک دن میں 90ہزارافراد کرونا وائرس کا شکار

بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے  کے مطابق، دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا  وائرس کے وار اب تک جاری ہیں، جس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت میں 90 ہزار نئے کرونا  کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 79 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

ادھر امریکا میں ہلاکتیں ایک لاکھ 98 ہزار اور برازیل میں ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئیں، کرونا  وائرس دنیا بھر میں 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں لے گیا۔

دنیا بھر میں کرونا  سے متاثر 2 کروڑ نواسی لاکھ سے زیادہ افراد میں سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شام میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکول کُھل گئےجبکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی ماہ سے بند ریسٹورنٹ کھول دیے گئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری