سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی تہران پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی تہران پہنچ گئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی اور رول آف لاء نامی اتحاد کے سربراہ چند روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
المالکی کے دفتر سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ نوری المالکی اور قانون کی حکمرانی نامی اتحاد کے سربراہ چند روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔
المالکی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ، توقع ہے کہ وہ اس سفر کے دوران متعدد ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور تہران میں کچھ طبی معائنے بھی کروائیں گے۔
قانون کی حکمرانی کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دورہ ایران کے موقع پر ، المالکی متعدد ایرانی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔
المالکی ایران عراق اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔