وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے


وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ انہیں گجر پورہ زیادتی کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم سے پنجاب کے اعلیٰ پولیس افسران اور چیف سیکریٹری بھی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کو گجر پورہ زیادتی کیس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم کو صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کیا جائے گا۔

وزیر اعظم دورہ مکمل کر کے آج رات ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے یکم ستمبر کو بھی لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیر اعظم سے چیف سیکریٹری و دیگر 4 سیکریٹریز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ اراکین سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم کو پنجاب حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری