ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی، 140 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی، 140 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید140 شہری خالق حقیقی سے جاملے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان، سیما لاری نے کہا ہے کہ  ”گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 140 افراد جابحق ہوئے  اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 23،453 ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا: 2705 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت  کی ترجمان سیما لاری نے آج ، منگل کو کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ملک میں 2،705 نئے مریضوں کی شناخت ہوچکی ہے ، جن میں سے ایک ہزار 299 کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 407،353 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 140 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 23،453 ہوگئی ہے۔

لاری نے کہا کہ اب تک 349،984 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3،811 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ ، تہران ، مازندران ، گیلان ، قم ، اصفہان ، خراسان رضوی ، مشرقی آذربائیجان ، کرمان ، شمالی خراسان ، سیمنان ، یزد ، زنجان اور قزوین صوبے میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔

جبکہ صوبہ مغربی آذربایجان ، البرز ، فارس ، لرستان ، ہرمزگان ، اردبیل ، بوشہر ، کرمانشاہ ، کهگیلویه اور بویر احمد ، جنوبی خراسان ، مرکزی ، ایلام ، چہارمحال بختیاری ، گلستان اور خوزستان میں حالات بہتر ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری