جنوبی وزیرستان؛ پاک فوج کی کارروائی میں خطرناک تکفیری دہشت گرد ہلاک+ تصاویر


جنوبی وزیرستان؛ پاک فوج کی کارروائی میں خطرناک تکفیری دہشت گرد ہلاک+ تصاویر

جنوبی وزیرستان کے علاقہ جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ملک دشمن تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائر کھول دئیے جس کی فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

جوابی کاروائی کے نتیجے میں تحریک طالبان پاکستان عصمت اللہ شاہین گروپ کا اہم کمانڈر عنایت اللہ عرف اسد بیٹنی نامی دہشتگرد مارا گیا۔

 ہلاک ہونے والا دشت گرد عنایت اللہ عرف اسد بیٹنی تحریک طالبان پاکستان عصمت اللہ شاہین گروپ کا اہم کمانڈر تھا جو سکیورٹی فورسز پر حملوں، خودکش دھماکوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

 ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور راکٹ لانچر اور گولے برآمد ہوئے۔

سکیورٹی زرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرکے بھاگنے والے دشت گرد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری