کابل حکام اور طالبان کے مابین براہ راست گفتگو


کابل حکام اور طالبان کے مابین براہ راست گفتگو

پہلی بار افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے براہ راست افغان - افغان مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں گفتگوکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغان مفاہمتی کونسل کے ترجمان، فریدون خوزون نے کہا کہ حکومت-طالبان مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے اپنی پہلی براہ راست ملاقات کے دوران رابطہ گروپ کے تیار کردہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے اجلاس میں بات چیت کے ایجنڈے سے متعلق کچھ امور پر اتفاق کیا گیا تھا ، لیکن اب باقی ماندہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہا طالبان اور حکومتی اراکین نے صبر تحمل اور مذاکرات کے لائحہ عمل جلد طے کرنے پر زور دیا۔

دونوں فریق نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے سے گریز کریں گے۔

ایک دوسرے کے خیالات کا احترام رکھا جائے گا۔

اور دونوں وفود کے مابین براہ راست رابطے کے لئے ہر ٹیم کے دو افراد کو مقرر کیا گیا۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان، محمد نعیم وردک نے کہا کہ دونوں فریق نے رابطہ گروپ کے طے شدہ ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری