آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں موبائل فون کے پلانٹ لگائے جائیں گے


آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں موبائل فون کے پلانٹ لگائے جائیں گے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موبائل فون کے پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی ہے اور موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ آتھورائزیشن ڈرافٹ تیار کرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے کہا ہے کہ موبائل فون کے پلانٹ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لگائے جائیں گے اور10 سال کے لئے لائسنس جاری کیا جائے گا جس کے تحت کم، درمیانے اور اعلیٰ معیار کے سمارٹ فون بنانے کی اجازت ہوگی اورلائسنس ہولڈر3سال میں موبائل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا پابند ہوگا۔

نجی خبر رساں ادارے سماءٹی وی کے مطابق پی ٹی اے نے مزید بتایا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے مقامی لوگوں کی سکلز ڈویلپ کی جائے گی اور بوقت ضرورت اتھارٹی موبائل پلانٹ کی انسپکشن بھی کرے گی جبکہ لائسنس ہولڈرنیشنل سیکیورٹی کی ضروریات مدنظر رکھنے کا بھی پابند ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 جون 2020ءکو جاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنز اینڈ آتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری