ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش ناکام بنا دی گئی؛ شیخ رشید


ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش ناکام بنا دی گئی؛ شیخ رشید

شیعہ سنی علما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کچھ لوگ پکڑ لیے ہیں۔ وحدت قای٘م رہے گی؛ وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی گئی ہے، شیعہ سنی علما کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کچھ لوگ پکڑ لیے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سازش یہ تھی کہ راولپنڈی اسلام آباد جیسے حساس شہروں میں قتل و غارت کر کے ملک بھر میں آگ لگائی جائے، جو ملزمان کو پکڑ کر ناکام بنا دی گئی ہے، ملک میں قائم شیعہ سنی ہم آہنگی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں حساس قسم کے بل کی مخالفت کی، لیکن کل حکومت کو ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بہت بڑی فتح ہوئی، حکومت نے زبردست قسم کا برج عبور کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ بل پر بارگیننگ نہیں کی اور نہ سرینڈر کیا، نیب کے کیسز میں حکومت نے جھکاؤ نہیں دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں جرات نہیں کہ جیل نہیں کاٹ سکیں، وہ آج بھی این آر او کی تلاش میں ہیں لیکن کل پاکستان نے این آر او کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری