پاکستان میں جمہوریت بحال کرکے رہیں گے، سابق صدر


پاکستان میں جمہوریت بحال کرکے رہیں گے، سابق صدر

آصف زرداری نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیراعظم سلیکٹڈ ہے ہم اس حکومت کو نکال کر ملک میں جمہوریت بحال کرکے دم لیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ اے پی سی کے بعد پہلا بندہ میں ہی ہوں گا جو جیل میں ہوں گا مگر میری مولانا صاحب سے درخواست ہے کہ کبھی ملاقات کیلئے تو آئیے گا اس ملاقات کامجھے انتظار بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس خطاب کے بعد میں جیل میں ہوں گا، مولانا صاحب مجھ سے ملنے ضرور آیئے گا

" آصف زرداری نے اے پی سی سے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے،ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے۔

آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام لیڈروں کو خوش آمدید کہتا ہوں،افسوس کی بات ہے کہ میاں صاحب کو لائیو نہیں دکھا سکتے

انہوں نے کہا کہ جب سے سیاست میں آئے ہیں کبھی ایسی پابندی نہیں دیکھی، ہمیں حکومت کی کمزوریاں نظر آرہی ہیں ،مجھے خوشی ہے آج ہماری بیٹی مریم بی بی بھی یہاں ہیں، مریم میاں صاحب اور قوم کی بیٹی ہیں، مریم جیل گئی ہیں، انہیں سلام کرتا ہوں ، ہم مریم بی بی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہئے تھی، لوگ ہمیں سن رہے ہیں اور سنتے رہیں گے۔

 سابق صدر نے کہاکہ یہ ہماری پہلی اے پی سی نہیں ،بی بی نے میاں صاحب کے ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی سائن کیاتھا، میثاق جمہوریت کی وجہ سے 18 ویں ترمیم پاس ہوئی، میثاق جمہوریت کی وجہ سے مشرف کو گھر بھیجا،18ویں ترمیم آئین کے گرد دیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

آصف زرداری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیراعظم سلیکٹڈ ہے، تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ لائحہ عمل طے کرکے دیں،ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اس کے بعد خوشحالی آتی ہے،ہم اس حکومت نکل کر جمہوریت بحال کرکے رہیں گے، فیض کی آواز میں ہم جیتیں گے، ہم جیتیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری