ایران کے خلاف پابندیوں سے امریکا دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوگا


ایران کے خلاف پابندیوں سے امریکا دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوگا

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کے ترجمان علی رضا میریوسفی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات سے یہ ملک دنیا میں مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کے ترجمان نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی امریکی پابندیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے دشمنانہ اقدامات سے امریکاعالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔

علی رضا میر یوسیفی نے روئٹرز کو بتایا کہ امریکی حکام  درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں، ایران کے خلاف امریکا کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا: "پوری دنیا کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ یہ اقدامات آئندہ انتخابی مہم کا حصہ ہیں، اور آج دنیا امریکا کے مضحکہ خیز دعووں کو نظرانداز کررہی ہے۔

دوسری طرف ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کوئی حق نہیں ہے کہ وہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے دوبارہ پابندیوں لاگو کرنے کی کوشش کرے۔

ادھرصدر روحانی نےکہا ہے کہ امریکا نے ہٹ دھرمی کرنے اور سلامتی کونسل کی منسوخ کردہ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی تو یقیناً اسے  ہم سے بھی جواب مل جائے  گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی سیاسی و قانونی شعبے میں اس کی زیادہ سے زیادہ تنہائی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ایران کے سامنے صرف ایک راستہ ہے اور وہ  راستہ ایرانی عوام کے حقوق کے احترام کا راستہ ہے۔ ایران کے ساتھ ہٹ دھرمی، دھونس  اور دھاندلی کا روّیہ اختیار کرنے والے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آج امریکہ کو یقیناً  شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری