یمنی سرکاری فوج کا سعودی شہرجیزان پر حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ، تین فوجی ہلاک


یمنی سرکاری فوج کا سعودی شہرجیزان پر حملہ، متعدد گاڑیاں تباہ، تین فوجی ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے سعودی عرب کے سرحدی علاقے پر گولے اور میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے علاقے الحرث پر گولہ باری کی۔

سعودی حکام نے یمنی فوج کی گولہ باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے یہ گولے رہائشی عمارتوں اور ان میں کھڑی گاڑیوں پر گرے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 ادھر جیزان کے محکمہ شہری دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

 دوسری جانب حوثی ترجمان نے کہا کہ گولہ باری اتحادی فوج کی چوکی پر کی گئی جس کے نتیجے میں تین سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقے پر گولہ باری کے سعودی الزام کو مسترد کرتے ہیں

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری