وزیراعظم سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات/ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، عمران خان


وزیراعظم سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات/ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان سےچینی سفیریاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نےپاک چین تعلقات کومزیدمضبوط بنانےمیں چینی سفیر کےکردار کو سراہا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم نے کہا کہ سفیریاؤجنگ کےدور میں سی پیک دوسرےمرحلےمیں داخل ہوا، سی پیک دوسرےمرحلےمیں صنعتی،زراعت،سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ ہے، سی پیک کا دوسرا فیز علاقائی ترقی،خوشحالی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام صدرشی جن پنگ کاپاکستان میں خیرمقدم کرنےکےمنتظرہیں، چینی قیادت نےچین کی سماجی ومعاشی تبدیلی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، چین کی معاشی ترقی،غربت کےخاتمےکی مثال سے بہت کچھ سیکھنےکوملاہے۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کاوژن اورقیادت پاکستان کی تبدیلی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم کی توجہ کی بدولت سی پیک دوسرےمرحلےمیں داخل ہوچکا، سی پیک پاکستان سمیت پورےخطے کوبےپناہ فوائد فراہم کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کوعالمی سطح پرتسلیم کیاگیا، کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنےکیلئےآئیڈیاپرعمل کیاجاسکتاہے۔

 پاکستان سےاچھی یادیں لےکرجارہاہوں، پاکستان اورچین کےتعلقات کومزیدمستحکم دیکھنےکاخواہشمندہوں، ترقی اورمقاصدکےحصول میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری