عراق کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ


عراق کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ

قومی ائرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عراق میں کرونا کی نئی لہر کے باعث اربعین کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے

ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ بکنگ کرنیوالےبغیرکسی کٹوتی کے ریفنڈ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی 27 ستمبر سے خصوصی پروازیں ملتوی کی جارہی ہیں، ‎مہمانوں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال دنیا بھر میں کرونا وائرس کے حملوں کے پیش نظر عراق حکام نے اربعین مارچ میں دیگر ممالک کے زائرین کو ویزہ دینے سے معذرت کی ہے۔

عراقی وزارت صحت کا کہناہے کہ زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر اس سال غیرملکی زائرین کو ویزہ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری