پاکستان میں ایک اور ٹرین حادثے کا شکار/ شیخ رشید کی کار کردگی پر سوالیہ نشان


پاکستان میں ایک اور ٹرین حادثے کا شکار/ شیخ رشید کی کار کردگی پر سوالیہ نشان

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے شہر خان پور میں راولپنڈی سے کراچی آنے والی مسافر بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی، سرسید ایکسپریس کا انجن کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا ہے تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا

شہریوں کا کہنا ہے کہ کپاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ریلوے کی پٹری پر پھنس گئی تھی جس کے باعث تیز رفتاری سے آتی مسافر بردار ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ ریلوے کے ناقص نظام کی وجہ سے سالانہ اس قسم کے متعدد حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے انجن کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ٹرین کو جائے حادثہ پر روک لیا گیا ہے البتہ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افرادلقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری