بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئےنئےایس اوپیز جاری


بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئےنئےایس اوپیز جاری

بین الاقوامی سفر کرنے والے مسافروں کیلئےنئےایس اوپیز جاری کر دیے گئے۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سول ایوی ایشن نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت طیاروں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی۔

نئی ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی پروازوں میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر بٹھانے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے۔ نئی ایس اوپیز 24 ستمبرسےلاگوہونگے،31 دسمبرتک نافذ رہےگی۔

کورونا کیٹگری اےمیں شامل ممالک کے مسافر96گھنٹےقبل کا کورونا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔

کیٹگریز اے میں شامل 38 ممالک سے آنے والے باشندوں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا.

استثنی والے ممالک میں آسٹریلیا، کینڈا، چائینہ، سعودی عرب، کیوبا، جرمنی، اٹلی جاپان، کینیا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، ناروے، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، ملاوی، ساوتھ کوریا، سویڈن شامل ہیں.

نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں، دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری