کرپشن کے کیسز کی وجہ سے شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے، فیاض چوہان


کرپشن کے کیسز کی وجہ سے شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے، فیاض چوہان

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلد گرفتار ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کا اندر جانا عمران خان کی خواہش نہیں بلکہ احتساب کی ضرور ت ہے۔‘

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں نواز شریف کی تقریر ففتھ جنریشن وار کی انتہا تھی۔

ن لیگ کی نائب صدر کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ مریم جتنا بولیں گی، اتنی بھاگ دوڑ کریں گی اور جگ ہنسائی ان کے کھاتے میں آئے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری