پاک بھارت سرحد پر کشیدگی جاری مزید ایک فوجی جاں بحق


پاک بھارت سرحد پر کشیدگی جاری مزید ایک فوجی جاں بحق

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا ایک جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے نائیک دلفراز شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے ، بھارتی فوج نے ایل اوسی کوٹ کٹیرا سیکٹرپر شدید فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں نائیک دلفراز شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کوشدیدجانی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کوایل او سی پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج نے ایل اوسی دیواسیکٹرپر شدید فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نورالحسن اورسپاہی وسیم علی شہید ہوگئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری