ایران میں کرونا وائرس سے مزید 195 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس سے مزید 195 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 195 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزید 3ہزار362 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 1ہزار377کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ46ہزار448 ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر سیما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کرونا وائرس سے 25ہزار589 شہری انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3لاکھ 74 ہزار170 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار59 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سیما لاری کا کہنا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان اور یزد میں کرونا وائرس کے مریضوں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا احتیاطی تدابیر پرسختی عمل کرکے کرونا کو شکست دینے میں ہمارا ساتھ دیں

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری