بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ، 2 تکفیری ہلاک


بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ، 2 تکفیری ہلاک

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علا علاقے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2ملک دشمن عناصر مارے گئے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، جس میں تکفیری دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردئیے ہیں، اس دوران گولہ بارود، اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری