کراچی میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب دہشتگرد سعید لوہا مارا گیا


کراچی میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب دہشتگرد سعید لوہا مارا گیا

کراچی کے ہاکس بے روڈ پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب دہشتگرد سعید لوہا مارا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر کارروائی کی اور اس دوران مبینہ مقابلے میں کالعدم القاعدہ برصغیر کا انتہائی مطلوب مبینہ دہشتگرد سعید لوہا شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سی ٹی ڈٰی حکام کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ، بیگ اور جیکٹ ملی جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جیکٹ سے دیسی ساختہ 2 فیتہ بم ملے جس میں ایک ایک کلوگرام ہائی ایکسپلوزو موجود تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد رینجرز چوکیوں اور پولیس کے تھانوں پر بم حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس گروپ کے دیگر دہشتگرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سعید لوہا سے ملنے والے اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے جب کہ اس کے جرائم کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں جو ایک پریس ریلیز میں جاری کی جائیں گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری