نواز شریف دیار غیر میں ملکی راز فاش کررہے ہیں، جنرل (ر) امجد شعیب


نواز شریف دیار غیر میں ملکی راز فاش کررہے ہیں، جنرل (ر) امجد شعیب

جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے انتہائی غلط حرکت کی گئی ہے، وہ کریڈٹ لینے کے چکر میں رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کروز میزائل بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالئے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے گفتگو کے دوران قومی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

دوسری جانب جنرل (ر) امجد شعیب نے سابق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رازداری کا حلف اٹھایا گیا اور دوسری سرزمین پر راز فاش کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دئیے۔

نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے جنگ کے دوران افغانستان پر میزائل داغے تھے جو بلوچستان میں گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالیے۔

پاکستانی ماہرین نواز شریف کے بیان کو قوم کے ساتھ خیانت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہوئے حلف اٹھایا تھا کہ بطور وزیر اعظم ریاست کے راز نہیں بتائیں گے۔

امجد شعیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ملک کے رازوں کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نوازشریف کی جانب سے انتہائی غلط حرکت کی گئی ہے، وہ کریڈٹ لینے کے چکر میں رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری