عراق| برطانوی سفیر کی سید عمار حکیم سے ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


عراق| برطانوی سفیر کی سید عمار حکیم سے ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بغداد میں برطانوی سفیر نے عراقی رہنما سید عمار حکیم سے ملاقات میں بغداد اور لندن کے مابین تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سید عمار حکیم نے بغداد میں برطانوی سفیر اسٹیفن ہکی سے ملاقات میں عراق اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

  سید عمار حکیم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، حکیم نے اس بات پر زور دیا کہ عراق، تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی مفادات اور قومی خودمختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ملک کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

سید عمار حکیم کا کہناتھا کہ عراق خطے میں ہرقسم کی کشیدگی کم کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ عراق کی پالیسی ہمیشہ پرامن رہی ہے۔

سید عمار حکیم نے بغداد میں غیرملکی سفارت پر حملے کی مذمت کی اور کہا بغداد کی ذمہ داری ہے کہ اس قسم کے حملوں کو روکے جو بغداد کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری