پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کی سازش ناکام بنا دیں گے، مولانا زاہد الراشدی


پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کی سازش ناکام بنا دیں گے، مولانا زاہد الراشدی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری سے جامعۃ الخیر جوہر ٹاؤن میں کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے مولانا عبدالرؤف فاروقی کی قیادت میں ملاقات کی جس میں مولانا زاہد الراشدی، عبداللطیف خالد چیمہ،قاری جمیل الرحمن اختر،میا ں محمد اویس شامل تھے۔

 اس موقع پر انہوں نے کل جماعتی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جد جہد کی تحسین کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جد و جہد کسی مکتب فکر کے خلاف نہیں مولانا عبدالرؤف فاروقی نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہو چکے ہیں۔

مولانا زاہد الراشدی نے اس موقع پر بتایا کہ 12اکتوبر کو گجرانوالہ میں ڈویژن کی سطح پر عظمت صحابہ اہل بیت ریلی و کانفرنس ہو گی۔

 مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ ہم نہ توتوہین صحابہ برداشت کرسکتے ہیں اورنا ہی پاکستان کو شیعہ سنی فسادات کی نذرہونے دیں گے۔

 عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ اہل سنت کے جتنے بھی اجتماعات ہوئے ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا،علامہ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر کی صدارت میں مجلس عمل کے رہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالرؤف ملک،قاری اسعد عبید،مولانا فہیم الحسن تھانویاور دیگرنے شرکت کی۔ اور18اکتوبر کی کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے طویل مشاورت کی ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری