ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے، مائیکل مور


ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے، مائیکل مور

ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معروف ہالی ووڈ فلمسار  مائیکل  مور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرونا وائرس کی تشخیص پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہوسکتا ہے کہ ٹرمپ صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

ہالی ووڈ فلمساز مائیکل مور نے فیس بْک پر اپنا ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ ’اہلیہ سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک چال ہوسکتی ہے کیونکہ وہ آئندہ انتخابات میں ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 فیس بْک پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مائیکل مور نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بارے میں ایک مطلق سچائی ہے کہ وہ بے رحم اور پیشہ ور جھوٹے ہیں۔ یہ بات ہر ایک شخص جانتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر ایک گھنٹے میں دو سے تین بار جھوٹ بولتے ہیں۔

کیامعلوم وہ اس بار بھی جھوٹ ہی بول رہے ہوں۔ ہالی ووڈ فلمساز نے کہا کہ چونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گے تو وہ اِسی وجہ سے اپنی صحت سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری