افغان حکومت افغانستان سے ہندوستان کا عمل دخل ختم کرے،زاہدمحمودقاسمی


افغان حکومت افغانستان سے ہندوستان کا عمل دخل ختم کرے،زاہدمحمودقاسمی

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نےکہا کہ امریکی صدر نے افغانستان سے دسمبر تک فوج نکالنے کا جو اعلان کیا ہے۔یہ شہدائے افغانستان کی قربانیوں کا ثمرہ ہے۔

تاریخ شاہد ہے کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

افغانستان کی قومی مفاہمت کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ فریقین کو ٹیبل پر لانے کیلئے ہمیشہ سہولت فراہم کی ہے۔ افغان حکومت افغانستان سے ہندوستان کا عمل دخل ختم کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری