مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا، :شاہ محمودقریشی


مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا، :شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، پاکستانی وزیرخارجہ نے غیر وابستہ ممالک کی وزراءکانفرنس سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کے درمیان کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دیا ہے

انہوں نے کہا کہ،باہمی تضادات بڑھتے اور پھیلتے چلے جارہے ہیں، نفرت اور تفریق سے متعلق نظریات پنپتے دکھائی دے رہے ہیں۔

قریشی نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر گہری تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جارہا ہے، فلسطین میں بھی مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری