مولانا عادل خان کا قتل، ملک میں فسادات، تکفیر، توہین اور نفرتیں پھیلانے کی کوششوں کی کڑی ہے، علامہ امین شہیدی


مولانا عادل خان کا قتل، ملک میں فسادات، تکفیر، توہین اور نفرتیں پھیلانے کی کوششوں کی کڑی ہے، علامہ امین شہیدی

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے کراچی میں مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملک کے خلاف خطرناک سازش قرار دیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اہل سنت عالم دین کے قتل کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مولانا ڈاکٹر عادل خان کی کراچی میں شہادت گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش، تکفیر، توہین، اور نفرت انگیز نعروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور فوری طور پر اس فتنے کو روکنے کا بندوبست کرے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری