یمن کے نہتے شہریوں پر امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملے جاری


یمن کے نہتے شہریوں پر امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملے جاری

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی دہشت گردوں نےالحدیدہ اور اس کے مضافاتی علاقوں پر 300 بار وحشیانہ بمباری کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 316 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کے ایک اعلی آفیسر نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے اور  بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 316 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری