سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: بلاول


سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں اورماڑا میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ و نسل نہیں ہوتی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے یک جہتی اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، جس میں ایف سی بلوچستان کے 7 جوان اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے۔

دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار عابد حسین، نائیک محمد انور، سپاہی محمد نوید، لانس نائیک عبداللطیف، لانس نائیک افتخار احمد، سپاہی محمد وارث، سپاہی عمران خان، حوالدار (ر) سمندر خان، محمد فواد اللّٰہ، عطاء اللّٰہ، وارث خان، عبدالنافع، شاکر اللّٰہ، عابد حسین شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری