ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، اموات 30ہزار سے تجاوز گئیں


ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری، اموات 30ہزار سے تجاوز گئیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے حملوں میں بدستور اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید253 شہری انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مختلف شہروں میں مزید4ہزار103 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے1ہزار779 کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 5لاکھ26ہزار490 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ  کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد30ہزار123 ہوگئی ہے۔

لاری کا کہنا ہے کہ 4لاکھ23ہزار921 افراد مکمل طور پرصحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما لاری نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج4ہزار721 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 44لاکھ 82ہزار263 افراد کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

ڈاکٹر سیما کے مطابق صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات تشویشناک ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری