پولیس نے چاردیواری کا تقدس پامال کیا، ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، مریم نواز کا دعویٰ


پولیس نے چاردیواری کا تقدس پامال کیا، ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، مریم نواز کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو گرفتار کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئرکی۔

مریم نواز نے کہا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سو رہی تھیں۔

ذیشان ملک کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں ہوٹل کے کمرے کا ٹوٹا ہوا لاک دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز کراچی پہنچی تھیں جہاں مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس کے بعد وفاقی وزرا نے اس اقدام پر مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری