سعودی عرب میں کرونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک اور سخت ہوگی، ڈاکٹر ناصر توفیق


سعودی عرب میں کرونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک اور سخت ہوگی، ڈاکٹر ناصر توفیق

وزارت صحت کے مشیر اور کنگ سعود یونیورسٹی فار ہیلتھ سائنس میں معاون پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق نے خبردار کیا ہےکہ کرونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک اور سخت ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی حکومت نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ کرونا  وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کیسز میں اضافہ ہوجائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر صحت نے نئے کرونا  وائرس کی تازہ صورت حال کے حوالے سے کہا کہ ان دنوں دنیا کے متعدد ملکوں میں کرونا  وائرس کی دوسری لہر آئی ہوئی ہے،اگر سعودی عرب میں وبا سے تحفظ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی میں بے پروائی برتی گئی تو یہاں آئندہ ہفتوں کے دوران کرونا  وائرس کے کیسز بڑھ جائیں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کرونا  ویکسین کے حصول کے لیے جاری جدوجہد اور تحقیق پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری