پاکستان میں کرونا کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے
پاکستان میں کرونا کے مزید 10 مریض جاں بحق اور 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 10 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار702 ہوگئی۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 28ہزار534ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے کرونا کے 736 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار642 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 3لاکھ9ہزار136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک41 لاکھ 77ہزار 270 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641؛
پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107؛
خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 810؛
بلوچستان میں 15 ہزار 738؛
اسلام آباد میں 18 ہزار 438؛
گلگت بلتستان میں 4 ہزار 107؛
اور آزادکشمیر میں 3 ہزار 639 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے این سی او سی نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا ملک میں کرونا صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، ایس او پیزعملدرآمدمیں بہتری نہ ہونےپرمشکل فیصلوں کےسواچوائس نہیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو سروسز بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔