پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، عمران خان


پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر سمیت اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور 5 اگست کے بھارتی غیرقانونی قبضے کے بعد کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالمی قوانین اور معاہدے نظر انداز کر کے تجارتی رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں قیام امن کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری