انڈونیشین ہوٹل یونین کے ایک اعلی وفد کا دورہ تہران


انڈونیشین ہوٹل یونین کے ایک اعلی وفد کا دورہ تہران

انڈونیشین ہوٹل یونین اور سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے جکارتہ پوسٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈونیشین ہوٹل یونین اور سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک اعلیٰ وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچا ہے۔

انڈونیشین ہوٹل یونین اور سیاحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ تہران کا مقصد اسلامی جمہوریہ کے عوام کو انڈونیشیا میں موجود سیاحتی مقامات سے آگاہ کرنا ہے۔

انڈونیشیا کے ہوٹل یونین کے سربراہ ''اسم اللہ'' کا کہنا ہے کہ رواں سال انڈونیشیا میں ایرانی سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تہران میں انڈونیشیا کے سفارتخانے کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں 8 ہزار 349 افراد نے انڈونیشیا کا سفر کیا جبکہ 2017 میں یہ تعداد بڑ کر 13 ہزار 120 ہوگئی تھی۔

اسم اللہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے عوام ایرانیوں کو بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ ایرانی دیگر ملکوں کے شہریوں کی نسبت زیادہ خرچ کرنے والے اور خوش اخلاق ہیں۔

واضح رہے کہ تہران میں سیاحت کی عالمی نمائش جاری ہے جس میں انڈونیشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک شریک ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری