وادی کشمیر | ڈل جھیل کے دلکش نظارے + تصاویر


وادی کشمیر | ڈل جھیل کے دلکش نظارے + تصاویر

کشمیر برصغیر پاک و ہند کا شمال مغربی علاقہ ہے۔ تاریخی طور پر کشمیر وہ وادی ہے جو ہمالیہ اور پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر برصغیر پاک و ہند کا شمال مغربی علاقہ ہے۔ تاریخی طور پر کشمیر وہ وادی ہے جو ہمالیہ اور پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان میں واقع ہے، ڈل جھیل وادی کشمیر کے پُرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔

 عام طور پر کشمیر کافی بڑے علاقے کو سمجھا جاتا ہے جس میں وادی کشمیر، جموں اور لداخ بھی شامل ہے۔ ریاست کشمیر میں آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ، مظفرآباد، جموں کے علاوہ گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی الگ شناخت ہے کشمیر سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ وادی کشمیر پہاڑوں کے دامن میں کئی دریاؤں سے ذرخیز ہونے والی سرزمین ہے۔ یہ اپنے قدرتی حسن کے باعث زمین پر جنت تصور کی جاتی ہے۔

یہ جنت نظیر خطہ اس وقت تنازعات کے باعث تین ممالک میں تقسیم ہے جس میں پاکستان شمال مغربی علاقے (گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر)، بھارت وسطی اور مغربی علاقے (جموں و کشمیر اور لداخ)، اور چین شمال مشرقی علاقوں (اسکائی چن اور بالائے قراقرم علاقہ) کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے

ڈل جھیل کشمیر کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری